Thursday, 2 July 2015

Filled Under:
, ,

Pakistani Hackers hacked newly opened Indian website





بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے ایک روز قبل افتتاح کی جانے والی چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ کو پاکستای ہیکرز نے ہیک کرکے اس کے ٹائٹل پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا ۔
پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ہیک کر کے اس کے ہوم پیچ کو بدل کر اس پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا جب کہ اس کے نیچے ایک پیغام بھی درج کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سائٹ ہیک کرنے کا مقصد کوئی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ کچھ کمزور فائلز کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کو کسی فن کی خاطر نہیں بلکہ کسی مقصد کے تحت ہیک کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی ٹی ماہرین نے این آئی ٹی کی ویب سائٹ کو چند گھنٹے کی کوششوں کے بعد درست کرکے اسے دوبارہ کھول دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو فیصل افضل آف پاکستان نامی ہیکرز نے ہیک کیا۔




0 comments:

Post a Comment